اربعین 2025؛ کربلا کے راستے پر ہم آہنگی، اختراع اور نئی خدمات
اربعین 2025؛ کربلا کے راستے پر ہم آہنگی، اختراع اور نئی خدمات
اربعین 2025 کا انعقاد 140 سے زائد ممالک کے زائرین کی موجودگی کے ساتھ کیا گیا اور بین الاقوامی ہم آہنگی، لاجسٹک جدت طرازی اور وسیع انسانی خدمات کے ساتھ پچھلے برسوں سے ایک مختلف شکل پیش کی۔
اس سال کی زیارت اربعین روحانیت، اسمارٹ مینجمنٹ اور سماجی ہم آہنگی کے امتزاج کی ایک کامیاب مثال تھی، حالانکہ اس میں خامیاں بھی تھیں۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
اس سال کے اربعین نے اقوام اور علاقائی تعاون کے درمیان ہم آہنگی کا ایک بے مثال مظہر پیش کیا۔
مختلف ممالک کے لاکھوں زائرین نے حکومتوں، مذہبی تنظیم اور مقبول گروہوں کے درمیان محتاط ہم آہنگی کے ساتھ اربعین مشی میں کربلا تک مختلف راستوں سے سفر کیا۔
خصوصی سرحدی چوکیوں، منظم نقل و حمل اور کثیر القومی موکب نے زائرین کے لئے ایک ہموار اور محفوظ تجربہ فراہم کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی تعاون مذہبی پروگرامز کو عالمی ماڈل میں تبدیل کر سکتا ہے۔
اس سال لاجسٹک ایجادات بھی نمایاں تھیں، اسمارٹ سائنز اور ڈیجیٹل گائیڈنس سسٹم نے ریئل ٹائم ہجوم کی مشکل ظاہر کی اور موبائل ایپس نے زائرین کو خالی راستوں اور سروس سینٹر سے آگاہ کیا۔
کثیر اہداف ریسٹ اسٹیشنز، بشمول خوراک، پانی، موبائل کلینک، بزرگوں اور خاندانوں کے لئے خصوصی جگہوں نے زائرین کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو بہتر بنایا اور راستے میں بھیڑ کو کم کیا۔
آبادیاتی ڈیٹا کے تجزیہ نے خدمات کی ہوشمند تقسیم میں بھی مدد کی اور ایک ہموار اور محفوظ تجربہ ایجاد کیا۔
سماجی خدمات اور رضاکارانہ شرکت نے اربعین کی انسانی جہت کو مضبوط کیا۔
عراق اور دیگر ممالک کے ہزاروں رضاکاروں نے بزرگوں اور بچوں کے ساتھ طبی اور نفسیاتی خدمات فراہم کیں اور ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
مشترکہ انتظام کردہ کثیر القومی موکب نے مسلسل خوراک اور طبی خدمات فراہم کی اور ٹرینگ اسٹیشنز نے زائرین کو راستے کے لئے تیار کیا۔
نئے میڈیا اور معلومات نے زائرین کے تجربے کو ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو بنا دیا ہے۔
ایپس اور سوشل نیٹ ورکس نے خالی راستوں، اسٹیشنز اور اہم مقامات پر پہنچنے کے اوقات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور لائیو ویڈیو کوریج نے ان لوگوں کو پروگرام کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ رکھا جو شرکت کرنے سے قاصر تھے۔
ماحولیات اور پائیداری پر خصوصی توجہ بھی ایک نمایاں خصوصیت تھی۔ قابل تجدید توانائی کے استعمال، ریسائیکلنگ مہمات اور ماحولیاتی تعلیم نے پیدل راستے کو ذمہ دار اور پائیدار انتظام کی ایک مثال بنا دیا۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روحانیت اور ماحولیاتی تحفظ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔
جامع فلاحی اور صحت کی خدمات بشمول موبائل کلینک، امدادی مراکز اور فلاحی سہولیات نے زائرین کی جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا اور مذہبی حلقوں، تعلیمی ورکشاپوں اور فنی پروگرامز کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی جہت نے ان کے روحانی تجربے کو تقویت بخشی۔
اگر چہ اربعین 2025 کچھ خامیوں کے ساتھ تھا لیکن یہ روحانیت، اختراع، علاقائی ہم آہنگی اور وسیع انسانی خدمت کا مجموعہ تھا۔
اس پروگرام نے عالمی ہم آہنگی، اسمارٹ مینجمنٹ اور ثقافتی اور روحانی ہم آہنگی کی ایک عملی مثال پیش کی اور دیگر مذہبی اور سماجی پروگرامز کے لئے ایک عالمی نمونہ بن گیا۔