پاکستان: گلگت بلتستان میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے سے تباہی، 10 افراد جاں بحق
پاکستان: گلگت بلتستان میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے سے تباہی، 10 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے چند گھنٹوں میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے ہر طرف تباہی کے مناظر کہیں پل ، کہیں گھر اور کہیں شاہراہیں اور سڑکیں بھی بند ہوگئی۔ ضلع غذر کے مشہور سیاحتی مقام خلتی جھیل کے گاؤں خلتی پر گلشیائی جھیل پھٹ کر آنے والے سیلاب نے گاؤں کو ملیامیٹ کردیا اور 6 افراد سیلاب میں جان کی بازی ہار گئے۔
گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پر ہیٹ وویو کا آخری دورانیہ نے ضلع غذر میں 8 جبکہ ضلع دیامر میں 2 افراد کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا ۔
ضلع غذر کے مشہور سیاحتی مقام خلتی جھیل کے گاؤں خلتی پر گلشیائی جھیل پھٹ کر آنے والے سیلاب نے گاؤں کو ملیامیٹ کردیا اور 6 افراد سیلاب میں جان کی بازی ہار گئے ۔
ضلع غذر میں دائین گاؤں میں بھی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ یاسین میں بھی ایک شخص سیلاب کیوجہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ضلع دیامر بونیر میں جواں سال بہن بھائی بھی سیلاب میں لاپتہ ہوگئے ۔
غذر ، دیامر ، ہنزہ ، نگر اور سکردو میں گلیشائی جھیلوں کے آوٹ برسٹ سے پل ، درجنوں رہائشی گھر ، سرکاری عمارتیں ، شاہراہیں اور زرعی اراضی تباہ ہوگئی ۔
گلیشیئرز اور گلیشائی جھیلوں پر کام کرنے والے بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے نے گلگت بلتستان میں جاری ہیٹ وویو کیوجہ سے آج اور کل کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے ۔
شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان اور ہنزہ ، شاہراہ بابوسر اور گلگت سکردو شاہراہ ، گلگت چترال شاہراہِ کیساتھ بالائی وادیوں کی کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہے ۔