ہندوستان

ہندوستان: کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین تقریبات و جلوس ہائے عزاء کا آغاز

هندوستان: کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین تقریبات و جلوس ہائے عزاء کا آغاز

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا لبرتل بڈگام میں مجلس عزا منعقد ہوئی اورجلوس عزا بر آمد کیا گیا جلوس عزا تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں لبرتل بڈگام میں برآمد کیا گیا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی امام باڑہ لبرتل بڈگام میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت بیان کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اور حضرت یحیٰ برمکی اپنے اقارب کے ساتھ وارد کربلا ہوئے زیارت شہدائے کربلا انجام دی اور قبر امام حسین علیہ السلام پر یزید جبر استبداد کے خلاف راے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم اربعین کربلاے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہدا علیہ السلام بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے ائمہ معصومین علیہم السّلام نے اربعین کے روز عزاداری اور زیارت شہدائے کربلا کی تاکید کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button