پاکستان :جھنگ و چنیوٹ سے ہزاروں عزاداروں نے "مشی” شروع کر دی
پاکستان :جھنگ و چنیوٹ سے ہزاروں عزاداروں نے "مشی” شروع کر دی
حکومت پنجاب کی جانب سے اربعین واک کے خلاف جبری طور پر نافذ کردہ پابندی کے باوجود ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام عزاداری کرتے ہوئے "مشی” کے لیے نکل پڑے۔
عزاداروں کے حسینی عزم نے پنجاب حکومت کی عزاداری مخالف یزیدی پالیسی کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔
جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عزادار چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں نکلے جو بالآخر اپنے اپنے مرکزی مقامات پر پہنچ کر آپس میں آ ملے اور ایک بڑے قافلے کی صورت اختیار کر لی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سال اربعین کے موقع پر اربعین واک "مشی” کرنے پر ناجائز پابندی عائد کر رکھی تھی جبکہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔
لیکن عزاداروں نے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے اربعین واک "مشی” پر نکل کر ایوان اقتدار میں بیٹھے تمام یزیدی فکر کے حامل افراد کو پیغام دیا کہ ہم اپنی جان و مال، عزت و آبرو سب راہ حسین علیہ السلام میں قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن عزاداری سید الشہداء کے حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، چاہے اسکے لیے ہمیں دنیا کی کسی بھی بڑی سے بڑی طاقت سے ہی کیوں نہ ٹکرانا پڑے، ہم عزاداری کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور ہر طاقت کو اپنا خون بہا کر بھی شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔