ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
اربعین حسینی میں جاپانی موکب بھی موجود
اربعین حسینی میں جاپانی موکب بھی موجود
زیارت اربعین کے راستے پر جاپانی خدام کا ایک موکب زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی پرچم اور ملک کے ثقافتی نشانوں سے سجے اس موکب نے کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم اور ثقافتی خدمات کر کے تحریک حسینی کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں جاپانی خدام کی موجودگی پیغام عاشورہ کو جغرافیائی سرحدوں سے باہر پھیلانے اور مشرقی ایشیا سے کربلا سے قلبی لگاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔