شیعہ مرجعیت

عطیہ ایک عالم، مفسر قرآن اور جابر بن عبداللہ انصاری کے ممتاز شاگرد تھے، ان کے غلام نہیں تھے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

عطیہ ایک عالم، مفسر قرآن اور جابر بن عبداللہ انصاری کے ممتاز شاگرد تھے، ان کے غلام نہیں تھے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 18 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے کربلا میں اربعین حسینی میں جابر ابن عبداللہ انصاری کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم شیخ مہدی مازندرانی نے اپنی ایک کتاب میں ذکر کیا کہ جابر بن عبداللہ انصاری کچھ عرصہ سے نابینا تھے لیکن امام محمد باقر علیہ السلام کی عنایت سے ان کی بینائی بحال ہو گئی لیکن کچھ عرصہ بعد دوبارہ نابینا ہو گئے۔

معظم لہ نے روز اربعین جابر ابن عبداللہ انصاری کے ساتھ کربلا میں موجود عطیہ کی شخصیت کے سلسلہ میں فرمایا: مشہور ہے کہ عطیہ جابر ابن عبداللہ انصاری کے غلام تھے لیکن ان کی سوانح حیات میں لکھا ہے کہ وہ عالم، مفسر قرآن اور جناب جابر ابن عبداللہ انصاری کے ممتاز شاگرد تھے، ان کے غلام نہیں تھے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button