مقدس مقامات اور روضے
کربلا میں 1000 سے زائد صحافی اربعین حسینی کی کوریج کر رہے ہیں
کربلا میں 1000 سے زائد صحافی اربعین حسینی کی کوریج کر رہے ہیں
کربلا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے شعبہ کے سربراہ حسین الشمری نے بتایا کہ اس سال زیارت اربعین کے لئے میڈیا کی وسیع کوریج کی جائے گی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 41 ٹیلی ویژن چینل، 9 ریڈیو اسٹیشن اور 11 نیوز ایجنسیاں شرکت کر رہی ہیں اور 167 عرب اور غیر ملکی صحافیوں سمیت کل 1080 رپورٹر اور ٹیکنیشن کوریج کے لئے موجود ہیں۔
16 براہ راست نشریاتی گاڑیوں اور 20 "لائیو یو آلات” کے استعمال نے پروگرام کو دنیا کے لئے مسلسل نشر کرنے کے قابل بنایا ہے۔
اربعین حسینی دنیا کا سب سے بڑا دینی اجتماع کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس میں عراق اور دنیا کے لاکھوں زائرین شرکت کرتے ہیں۔