پاکستان

پاکستان :چکوال میں حکومتی پابندیوں کے باوجود عزادار بڑی تعداد میں مشی کے لیے نکل پڑے

ضلع چکوال کے مختلف علاقوں سے عزاداران امام مظلومؑ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود اپنے مولا و آقا امام حسینؑ سے اپنے عشق کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اربعین واک "مشی” میں شرکت کے لیے اپنے گھروں سے دیوانہ وار نکل پڑے، ان عزاداروں کی منزل بکھاری کلاں میں بارگاہ ضریح ابوالفضل العباسؑ ہے، ان عزاداروں کا کہنا تھا کہ ہم عزاداری کو جبری طور پر محدود کرنے یا اس پر زبردستی قدغن لگانے کی کسی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مشی میں شریک ایک اور عزادار کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف کی جانب سے پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں لایا گیا تھا تاکہ یہاں تمام مسلمان اپنے اپنے عقائد کے مطابق آزادانہ طور پر عبادات و رسومات انجام دے سکیں، عزاداری سید الشہداء علیہ السلام منعقد کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی ہم سے عزاداری امام حسینؑ منانے کا حق نہیں چھین سکتی جبکہ ہم اپنے اس آئینی و قانونی حق کا دفاع اپنا خون دے کر بھی کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر عزاداران مظلوم کربلا پر اربعین واک کرنے پر سختی سے پابندی عائد کی تھی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بعض منتظمین و علاقائی شخصیات سے زور زبردستی حلف نامے اور ویڈیو بیانات بھی لیے گئے تھے جس میں ان سے ابعین واک "مشی” میں شرکت نہ کرنے اور سبیل نہ لگانے کی یقین دہانی لی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button