شام

روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے امام جماعت نے دمشق کے علاقہ سیدہ زینب میں شیعوں پر حملوں سے باخبر کیا

روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے امام جماعت نے دمشق کے علاقہ سیدہ زینب میں شیعوں پر حملوں سے باخبر کیا

روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے امام جماعت شیخ ادہم خطیب نے دمشق کے علاقہ سیدہ زینب میں مسلح حملوں، بھتہ خوری اور شیعہ گھروں پر زبردستی قبضہ کرنے سے باخبر کیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ شیخ ادہم خطیب نے ان کاروائیوں کو جولانی حکومت سے وابستہ افراد سے منسوب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ طرز عمل مسلحانہ، توہین اور بے عزتی کی دھمکیوں کے ذریعہ شیعوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

شیخ خطیب نے عدالتی اور حفاظتی اداروں سے شیعوں کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت تمام شہریوں کو یکساں دفاع فراہم کرنے کی پابند ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button