اہل خبرہ اور ثقہ ارباب مقاتل پر بھروسہ کرنا اور اسے بیان کرنا جائز ہے لیکن اس کے علاوہ معتبر نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اہل خبرہ اور ثقہ ارباب مقاتل پر بھروسہ کرنا اور اسے بیان کرنا جائز ہے لیکن اس کے علاوہ معتبر نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 17 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مقاتل کے اعتبار کے سلسلہ میں فرمایا: شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ اور سید ابن طاؤوس رحمۃ اللہ علیہ جیسے اہل خبرہ اور ثقہ علماء کی معلومات پر انحصار کرنے اور ان کے بیان کردہ مطالب کو بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: دوسری صورتوں میں مقاتل درحقیقت تاریخی روایات ہیں اور تاریخی روایات معصومین علیہم السلام کے حوالے سے بیان کرنا صحیح نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔