عالم ربانی آیۃ اللہ سید حسن ہرندی کا انتقال
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے قریبی ساتھی و شاگرد، ممتاز عالم دین آیۃ اللہ سید حسن ہرندی رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم نے عقائد، تاریخ، فقہ، اصول، حدیث، شعر اور مقتل جیسے شعبوں میں پوری زندگی کوششیں کی اور خدمات انجام دیں۔
اس عظیم عالم نے اپنے علم اور اخلاص کے ساتھ طلاب کی نئی نسل کو تعلیم دینے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور دینی علوم کو عام کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہے۔
اراکین امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس عالم ربانی استاد آیۃ اللہ سید حسن ہرندی کی وفات حسرت آیات پر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ، حوزہ علمیہ قم و اصفہان، دینی انجمنوں اور معارف و تعلیمات اہل بیت علیہم السلام سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے علوئے درجات اور پسماندگان کے لئے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔