قرآنی آیات کے مطابق اللہ تعالی مشرکین کو سچی توبہ کے بغیر معاف نہیں کرتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
قرآنی آیات کے مطابق اللہ تعالی مشرکین کو سچی توبہ کے بغیر معاف نہیں کرتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 15 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے شرک کے نتیجے کے سلسلہ میں فرمایا: قرآن کریم کی متعدد آیات میں بیان ہوا ہے کہ جو بھی کسی کو اللہ تعالی کا شریک قرار دیتا ہے اور آخری عمر تک توبہ نہیں کرتا ہے اور اسی شرک کی حالت میں دنیا سے گزر جاتا ہے تو اللہ تعالی اسے معاف نہیں کرتا ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن اگر کسی نے اللہ تعالی کی توحید اور وحدانیت کو قبول کیا لیکن دوسرے گناہوں کا ارتکاب کیا اور توبہ نہیں کی اور اسی عالم میں دنیا سے رخصت ہو گیا تو ممکن ہے خداوند عالم اسے معاف کر دے۔
انہوں نے فرمایا: ہر انسان توبہ کے ذریعہ معاف ہو جاتا ہے سوائے ان کے جن کی گردنوں پر لوگوں کا حق ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سب پر لازم ہے کہ حقائق کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ کوئی قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکے کہ ہم تک حق نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔