شمال مغربی نائجیریا میں مسلح گروہوں کا حملہ؛ 13 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے
شمال مغربی نائجیریا میں مسلح گروہوں کا حملہ؛ 13 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے
شمال مغربی نائجیریا کی زامفارا ریاست میں تشدد کی تازہ ترین لہر میں مسلح گروہوں نے 13 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں دو پولیس اہلکار اور 11 کمیونٹی گارڈز شامل ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے اے ایف پی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ "چور” کے نام سے جانے والے یہ گروہ برسوں سے علاقے میں دیہاتوں پر حملے، لوگوں کو اغوا کرنے اور گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جمعہ کو بکویوم کے علاقہ کے آدابکا گاؤں میں حملہ کئی لوگوں کے اغوا کے ساتھ ہوا۔
پولیس اور کمیونٹی گارڈز نے مغوی افراد کو بچانے کے لئے حملہ آوروں کا تعاقب کیا لیکن مسلح گروپ نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔
گاؤں کے بہت سے رہائشی بھی بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔