مقدس مقامات اور روضے

اربعین 1447 ہجری کے لئے زائرین کی تعداد میں اضافے کی پیشن گوئی

اربعین 1447 ہجری کے لئے زائرین کی تعداد میں اضافے کی پیشن گوئی

روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال زائرین اربعین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا کہ روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی البدری نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال 21 ملین سے زائد زائرین کربلا میں داخل ہوئے اور اس سال زیادہ استقبال کی وجہ سے اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنا، گرمی کے اثرات کو کم کرنا اور روضہ مبارک کی تمام سہولیات کو استعمال کرنے جیسی خدمات کا مقصد زائرین کو آسانی فراہم کرنا ہے۔

البدری نے زائرین سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیارت اربعین کو مزید شاندار بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز، موکب اور خدماتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button