شام
شام کے دروز لیڈر نے سویداء میں بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا
شام کے دروز لیڈر نے سویداء میں بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا
شام کے دروز قبیلہ کے رہنما حمود الحناوی نے شامی حکومت پر کڑی تنقید کی اور بین الاقوامی برادری سے دروز آبادی والے صوبہ سویدا کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ نیوز کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ممالک اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد فراہم کریں اور محاصرہ ختم کرنے کے لئے ضروری سیاسی دباؤ بنائیں۔
حالیہ برسوں میں سویدا کو شدید اقتصادی بحران، سفری پابندیوں، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
الحناوی نے خبردار کیا کہ ان حالات کا تسلسل ایک انسانی تباہی کا باعث بن سکتا ہے اور علاقہ کے مکینوں کو بچانے کے لئے وسیع پیمانے پر یکجہتی پر زور دیا۔