شیعہ مرجعیت

اگر معصومین علیہم السلام سے منسوب مصائب کے اشعار اور بیان زبان حال ہو تو حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اگر معصومین علیہم السلام سے منسوب مصائب کے اشعار اور بیان زبان حال ہو تو حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 14 صفر الاحزان 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام سے منسوب مصائب کے اشعار اور بیان کے سلسلہ میں فرمایا: اگر معصومین علیہم السلام سے منسوب مصائب کے اشعار اور بیان زبان حال ہو تو حرج نہیں ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: جیسا کہ مرحوم شیخ عبدالزہرا کعبی اس بات کی پابندی کرتے تھے کہ وہ ان اشعار کو پڑھنے میں جن میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا یا حضرت عباس علیہ السلام کا کلام ہے، ظاہر کر دیتے تھے کہ یہ زبان حال ہے خود آپ حضرات کا قول نہیں ہے۔ اگر ایسا ہو تو حرج نہیں ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بزرگان اس حالت میں تھے کہ یہ کہیں، لہذا اگر تاکید ہو کہ یہ اشعار یا یہ بیان زبان حال ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button