امام حسین علیہ السلام کے بلند مقاصد تمام ادیان سے بالاتر ہیں: جنوبی تھائی لینڈ میں بدھ مت کے رہنما جاکورات
امام حسین علیہ السلام کے بلند مقاصد تمام ادیان سے بالاتر ہیں: جنوبی تھائی لینڈ میں بدھ مت کے رہنما جاکورات
جنوبی تھائی لینڈ میں بدھ مت کے رہنما جاکورات نے ایک اہم بیان میں اس بات پر زور دیا کہ امام حسین علیہ السلام کے بلند مقاصد پر یقین دینی حدود سے بالاتر ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام صداقت اور فضیلت کی علامت ہیں۔ جو انسانیت کی بھلائی کا باعث بنتے ہیں۔
جاکورات نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے اہداف اور خصوصیات تمام ادیان کے بنیادی اصولوں سے گہرے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عدالت، انصاف اور سچائی حقیقت پر مبنی اصول ہیں جو سماجی زندگی کو تشکیل دیتے ہیں اور بالآخر انسانی تاریخ میں امن اور بھلائی کی جانب لے جاتے ہیں۔
صداقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام جانتے تھے کہ صداقت اور عدالت 2 ضروری اور حکمت عملی کے اصول ہیں۔
جاکورات نے آخر میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام سمیت تمام دینی رہبر ان اصولوں کو آفاقی سچائیاں مانتے ہیں جو بلاشبہ ابدی ہیں۔
واضح رہے کہ اس گفتگو کو جنوبی تھائی لینڈ کی میڈیا میں بڑے پیمانے پر کوریج ملی ہے۔ جو مختلف ادیان و مذاہب کے ماننے والوں میں امام حسین علیہ السلام کی انسانی اور روحانی تعلیمات کے لئے گہرے احترام کی نشاندہی کرتے ہیں۔