عراق کے سوق الشیوخ میں دنیا کا سب سے بڑا حسینی موکب
عراق کے سوق الشیوخ میں دنیا کا سب سے بڑا حسینی موکب
عراق کے شہر سوق الشیوخ میں موکب "شہید جمعہ” نے اس سال سب سے بڑی اور شاندار حسینی عزاداری کا انعقاد کیا۔
خبررساں ادارے "اخبارِ شیعہ” کے مطابق اس موکب میں پچاس ہزار سے زائد زائرین اور اسی مختلف گروہ جن کے نام "انصار الحسین” اور دیگر متعلقہ عناوین پر مشتمل ہیں، مشایہ اربعین کے راستے میں شریک ہیں۔
موکب کی شاخیں امریکہ اور کینیڈا میں بھی اس عظیم کاروان کا حصہ بنی ہیں، جبکہ کرکوک، بغداد، نجف اور دیالی کی شاخیں بھی اس میں شامل ہوں گی۔
امید کی جا رہی ہے کہ 17 صفر کو موکب میں شامل زائرین کی تعداد پینسٹھ ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔
یہ موکب کربلا میں داخل ہوتے وقت امام رضا علیہ السلام کا تابوت شہادت کی یاد میں اٹھائے گا۔
یہ تقریب اہل بیت علیہم السلام سے عالمی یکجہتی اور محبت کی علامت ہے۔
موکب "شہید جمعہ” صوبہ ذی قار کے شہر سوق الشیوخ میں ایک عزاداری کمیٹی ہے، جو زیادہ تر اپنی مجالس مسجد حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام میں منعقد کرتا ہے۔