خبریںشیعہ مرجعیت

جو لوگ دین سے دور ہیں ان کے ساتھ حکمت اور موعظہ حسنہ سے پیش آنا چاہیے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 11 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قاعدہ یہ ہے کہ اگر کوئی مستقبل میں حرام کام انجام دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے روکنے کا حکم نہیں ہے مگر یہ کہ جب شارع کی جانب سے اس کی اہمیت بیان کی گئی ہو۔ مثلا اگر کوئی کسی مومن کے قتل کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کا پہلے سے دفاع کرنا واجب ہے، یا کوئی ایسا شخص جو سماج کے عقائد کو خراب کرنے کی کوشش کرے یا گمراہ کن کتابیں تقسیم کرے ایسی صورت میں ان کی روک تھام اور دفاع کرنا واجب ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ یہ بہت اہم ہے۔ لیکن اگر کوئی جان بوجھ کر نجس چیز کھانا چاہتا ہے، چونکہ ابھی تک حرام کا مرتکب نہیں ہوا ہے لہذا روکنا واجب نہیں ہے اور یہ نہی عن المنکر کے زمرے میں نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ تحریم آیت 6 "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا” (اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آتشِ دوزخ سے بچاؤ.) کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: البتہ خانوادہ کے سلسلہ میں قرآن و احادیث اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسان اپنے گھر والوں کو حرام کاموں سے محفوظ رکھے اور ان کی حفاظت کرے۔ تا ہم اس سلسلہ میں انسان پر پوری انسانیت کے لئے کوئی ذمہ داری نہیں سمجھی جاتی اور اس سلسلہ میں اس کا واحد فریضہ ابلاغ یعنی پیغام پہنچانا ہے اور وہ واضح پیغام پہنچانا ہے۔

لاپرواہی کرتے ہوئے روزہ نہ رکھنے والوں کے سلسلہ میں معظم لہ نے فرمایا: جو لوگ دین سے دور ہیں بشمول وہ لوگ جن کا فرض روزہ رکھنا ہے لیکن نہیں رکھتے ان کے ساتھ حکمت اور موعظہ حسنہ سے پیش آنا چاہیے اور ان سے دوری کو کم کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button