افریقہخبریں

گھانا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیردفاع اور اعلیٰ حکام ہلاک

مغربی افریقی ملک گھانا میں ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے نتیجے میں وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے 3 ارکان سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں گھانا کے نائب قومی سلامتی کوآرڈینیٹر اور حکومتی جماعت کے نائب چیئرمین بھی شامل ہیں۔

گھانا کی حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

صدر جان مہاما کے چیف آف اسٹاف جولیس ڈیبرا نے کہا کہ وزیر دفاع ایڈورڈ عمان بوامہ اور وزیر ماحولیات ابراہیم مرتلا محمد ملک کے جنوبی اشنتی علاقے میں ہونے والےحادثے کے میں شامل ہیں۔

ڈیبرا نے کہا کہ صدر اور حکومت ہمارے ساتھیوں اور فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو قوم کی خدمت میں شہید ہوئے۔

متاثرین میں قومی سلامتی کے نائب کوآرڈینیٹر اور سابق وزیر زراعت الحاجی محمد منیرو لیمونا اور مہاما کی نیشنل ڈیموکریٹک کانگریس (این ڈی سی) پارٹی کے نائب چیئرمین سیموئیل سرپونگ بھی شامل تھے۔

بوامہ ایک ایسے وقت میں گھانا کی وزارت دفاع کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے جب برکینا فاسو میں ان کی شمالی سرحد کے پار مسلح گروپ تیزی سے فعال ہو چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button