بحرین

بحرین میں 4 بچوں کو 4 سال قید کی سزا؛ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

بحرین میں 4 بچوں کو 4 سال قید کی سزا؛ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

بحرین کی فوجداری عدالت نے کرانہ گاؤں کے چار نوجوانوں کو پُرامن احتجاجات میں شرکت کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ایجنسی "اخبار شیعہ” نے ہیومن رائٹس واچ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس فیصلے کے علاوہ تین پچھلی سزاؤں کو ملا کر، ہر ایک بچے کو مجموعی طور پر چار سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

ان نوجوانوں کے نام درج ذیل ہیں: حسین علی حسن مہدی (16 سالہ)، علی حسین ناصر المتروک (16 سالہ)، عبدالعزیز حسین جعفر آل حمادی (15 سالہ) اور عباس مسلم عبدعلی (17 سالہ)۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے اس اقدام کو بچوں کے حقوق کے کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو محض آزادیٔ اظہار رائے کے استعمال پر قید کی سزا دینا ممنوع ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button