عراق

اربعین زائرین کی سلامتی کے لیے عراق کی فائر بریگیڈ کی مکمل تیاری

اربعین زائرین کی سلامتی کے لیے عراق کی فائر بریگیڈ کی مکمل تیاری

عراقی محکمہ فائر بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کے موقع پر زائرین کی سلامتی کے لیے جامع حفاظتی منصوبہ عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ترجمان نؤاس صباح کے مطابق زیارتی شہروں کے ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کا حفاظتی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے، اور غیر محفوظ عمارات بند کر دی گئی ہیں۔

خصوصی ٹیمیں، جن میں امدادی عملہ، فائر فائٹرز، کیمیکل حادثات کی ٹیم اور بم ڈسپوزل ماہرین شامل ہیں، زائرین کے راستوں پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

چالیس ہزار آگاہی بروشرز بھی پرنٹ کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں موکبوں کو پانی کی فراہمی اور زائرین کی واپسی میں معاونت بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button