ہندوستان

ہندوستان:ہماچل پردیش میں شدید بارش سے تباہی، ہلاکتیں 184 سے تجاوز کر گئیں

ہندوستان:ہماچل پردیش میں شدید بارش سے تباہی، ہلاکتیں 184 سے تجاوز کر گئیں

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق اب تک 184 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 36 افراد لاپتہ ہیں۔ ہلاکتوں میں سے 103 افراد زمینی تودے، سیلاب اور بادل پھٹنے کے واقعات میں مارے گئے، جبکہ 81 افراد کی موت سڑک حادثات کے نتیجے میں ہوئی۔

ضلع کلو کے منالی میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور بیاس ندی کا پانی خطرے کی سطح سے اوپر پہنچ چکا ہے۔ شملہ کے پانتھا گھاٹی علاقے میں اتوار کی رات زمینی تودے گرنے سے دکانیں تباہ ہوئیں، جبکہ سولن ضلع میں سیب سے لدا ایک ٹرک پھنسنے سے سڑک 12 گھنٹے بند رہی۔

بارش کے باعث ریاست بھر میں 295 سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شملہ اور منالی میں 45 ملی میٹر، کسولی میں 82 ملی میٹر اور نینا دیوی میں 62.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسمیات مرکز نے اونا، ہمیرپور اور بلاسپور میں اورنج الرٹ، جبکہ کانگڑا، منڈی، سولن اور سری مور میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق اب تک 457 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 1,192 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ ریاست کو 1,714 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے، جس سے اقتصادی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button