شیعہ مرجعیت

میں نے روز بدھ یا ماہ صفر کے نحس ہونے کے سلسلہ میں کوئی معتبر روایت نہیں دیکھی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

میں نے روز بدھ یا ماہ صفر کے نحس ہونے کے سلسلہ میں کوئی معتبر روایت نہیں دیکھی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 5 صفر الاحزان 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ قمر آیت 19 اور سورہ فصلت آیت 16 کا حوالہ دیتے ہوئے بعض ایام کے منحوس ہونے کی شرعی دلیلوں کے سلسلہ میں فرمایا: واضح ہے کہ جس دن کا ذکر ان آیات مبارکہ میں ہوا ہے وہ ان لوگوں کے لئے ایک منحوس دن تھا کیونکہ وہ سب ہلاک ہو گئے تھے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس دن کی نحوست ان کے عذاب اور تباہی کا سبب بنی یا یہ ان کے گناہوں کی وجہ سے عذاب اور اس کے نتیجے میں وہ دن منحوس ہوا۔

انہوں نے فرمایا: ان آیات کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک خارجی مسئلہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: روایات میں بہت سے دنوں کا ذکر مبارک ایام کے طور پر ہوا ہے لیکن میں نے نہیں دیکھا کہ بدھ منحوس دن ہے یا ماہ صفر جیسے مخصوص مہینہ کو منحوس مہینہ کہا گیا ہو اور اس سلسلہ میں صرف چند مرسل روایات ذکر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button