اسلامی دنیا

اسلامی ممالک میں شیعوں کی حقوق کی پامالی پر شیعوں کے حقوق کے دفاع کی عالمی تنظیم کی رپورٹ

اسلامی ممالک میں شیعوں کی حقوق کی پامالی پر شیعوں کے حقوق کے دفاع کی عالمی تنظیم کی رپورٹ

شیعوں کے حقوق کے دفاع کی عالمی تنظیم نے یکم جولائی سے اگست 2025 تک کی مدت کے لئے اپنی ماہانہ رپورٹ شائع کرتے ہوئے مختلف اسلامی ممالک میں اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے خلاف جابرانہ اقدامات، دہشت گردانہ حملوں اور منظم امتیازی سلوک کی ایک وسیع لہر کا انکشاف کیا ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

شیعوں کے حقوق کے دفاع کی عالمی تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان، پاکستان، بحرین، سعودی عرب، شام، ایران اور لبنان سمیت مختلف ممالک میں شیعوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کی تشویش ناک سطح کو دستاویز کیا گیا ہے۔

فیلڈ ذرائع انسانی حقوق کے کارکنوں اور شائع شدہ سرکاری ذرائع پر مبنی یہ رپورٹ شیعوں کے خلاف مذہبی اور فرقہ وارانہ جبر کے مسلسل رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ایک بار پھر شیعوں کے خلاف مذہبی جبر کی پالیسی کو تیز کر دیا ہے خاص طور پر غزنی، جاغوری اور مالستان صوبوں میں محرم کے عزائی پروگرامز پر پابندی لگا کر اور پر تشدد طریقے سے نمٹنے کے ذریعے

رپورٹس میں مساجد کا انہدام، امام بارگاہوں پر قبضہ اور مذہبی کارکنوں کے خلاف دھمکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پاکستان میں وزارت داخلہ نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے زائرین کے کربلا جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جسے بہت سے مبصرین امتیازی اور مذہبی آزادی کے منافی سمجھتے ہیں۔

بحرین میں شیعہ خطباء، علماء اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور الدراز علاقہ میں نماز جمعہ کے مرکزی ہال کو 40 ہفتوں سے زائد عرصے سے زبردستی بند کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 3 شیعہ نوجوانوں کو مبہم اور سکیورٹی سے متعلق الزامات کے تحت پھانسی دے کر ایک بار پھر انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

اسی طرح شیعہ نشین شہر العوامیہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور علمائے کرام اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

شام میں قتل، دھمکیوں اور جبری بے دخلی کی ایک نئی لہر کے علاوہ شیعہ علاقے جیسے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور حمص اور حماۃ کے آس پاس کے دیہات مسلح حملوں اور نسلی امتیازی سلوک مشاہدہ کر رہے ہیں۔‌

ایران کے شہر زاہدان میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجہ میں درجنوں افراد جان بحق اور زخمی ہو گئے۔

شیعوں کے حقوق کے دفاع کی عالمی تنظیم نے شیعوں کے خلاف تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت، انسانی وقار اور مذہبی آزادیوں کے لئے اپنی وابستگی پر زور دیا ہے اور دنیا بھر میں شیعو کے خلاف انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button