شام

سویڈا کے دیہی علاقوں میں دوبارہ جھڑپیں، شامی صوبوں سے مسلح کمک پہنچ گئی

سویڈا کے دیہی علاقوں میں دوبارہ جھڑپیں، شامی صوبوں سے مسلح کمک پہنچ گئی

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق، شام کے مغربی ريفِ السويداء میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقامی مسلح گروہوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ "عرى” اور "عريقة” نامی دیہات میں بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں شہری علاقوں کو نقصان پہنچا، تاہم بعد میں مقامی ثالثوں کی مداخلت سے کشیدگی کو کسی حد تک کم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران عشائری گروہوں سے تعلق رکھنے والی مسلح جماعتیں حمص، ادلب، حماہ اور حلب کے دیہی علاقوں سے یہاں پہنچیں، جسے مبصرین جنوبی شام میں ممکنہ طور پر ایک بڑے تصادم کی پیش بندی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں صوبہ السويداء مختلف مظاہروں اور پرتشدد واقعات کا گواہ رہا ہے، جن میں مسلح گروہوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی شامل تھیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

ان واقعات کے بعد شہر اور نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ مقامی عمائدین، مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے امن و امان قائم رکھنے، ذمہ داروں کو سزا دینے اور افراتفری کے تکرار سے بچنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button