ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملکی سیکیورٹی فورسز نے 36 شہروں میں وسیع کاروائیوں کے دوران 393 غیر قانونی تارکین وطن اور 102 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
العربی الجدید کے مطابق علی یرلی کایا نے اپنے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ 22 اسمگلروں کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں اور باقی کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔
ان کے بقول تارکین وطن کی ان کے ملکوں میں واپسی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک غیر قانونی نقل مکانی، انسانی اسمگلنگ، اداکارانہ واپسی اور سرحدی انتظام سمیت نقل مکانی کے تمام پہلوؤں سے مضبوطی سے نمٹ رہا ہے۔
یرلی کایا کے مطابق اس آپریشن کے تسلسل میں قانون نافذ کرنے والی افواج سرحدی ایجنسیوں اور عدلیہ کے درمیان تعاون نے اسمگلنگ کے نیٹ ورک کی نشاندہی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے اور غیر قانونی امیگریشن میں اضافے کو روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ یہ اقدامات آنے والے ہفتوں میں بھی جاری رہیں گے۔
العربی الجدید کے مطابق ترک کام غیر قانونی امیگریشن کو امن عامہ، قومی سلامتی اور ملکی معیشت کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔