وقف کی تبدیلی صرف اس صورت میں جائز ہے جب کوئی فائدہ نہ ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
وقف کی تبدیلی صرف اس صورت میں جائز ہے جب کوئی فائدہ نہ ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 7 صفر الاحزان 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے وقف کو بہتر میں بدلنے کے سلسلہ میں فرمایا: فقہاء میں مشہور ہے کہ وقف کو بہتر کرنے کے لئے بدلنا جائز نہیں ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن مرحوم شیخ انصاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب مکاسب میں اس مسئلہ پر مفصل گفتگو کی ہے۔ فقہاء اس مسئلہ میں تسالم اور اجماع کے قائل ہیں کہ وقف کو چند استثنائی صورتوں کے علاوہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے فرمایا: ان مستثنیات میں سے ایک یہ ہے کہ جب وقت کا کوئی فائدہ نہ ہو، نہ کہ جب کم فائدہ ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ایسے حالات میں اوقاف کی تبدیلی جائز ہے لیکن اس معاملے کا تعین وقف کے متولی پر ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔