افغانستان
شمالی افغانستان میں بچوں کے دہشت گردی تربیت کیمپ؛ داعش خراسان کی خطرے کی گھنٹی
شمالی افغانستان میں بچوں کے دہشت گردی تربیت کیمپ؛ داعش خراسان کی خطرے کی گھنٹی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ داعش خراسان نے شمالی افغانستان میں بچوں کو خودکش کاروائیوں کی تربیت دینے کے لئے کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کیمپوں میں 14 سال کے بچوں کو شدت پسند تربیت کے ساتھ آپریشنز کے لئے تیار کیا جا رہا ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جسے علاقائی اور عالم سلامتی کے لئے سنگین خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شدت پسند سنی گروہ داعش نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے خلا سے فائدہ اٹھایا ہے اور بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جہاں طالبان دہشت گردوں کی موجودگی کی تردید کرتے ہیں، وہیں ماہرین شدت پسند سنی گروپ داعش کو دبانے میں حکومت کی ناکامی پر فکر مند ہیں۔