اسلامی دنیاخبریںشام

دمشق میں شیعہ خاندان کو زبردستی نکالنا؛ اقلیتوں کی فریاد کوئی سننے والا نہیں

دمشق کے جنوب میں واقع "حجیرہ” علاقے میں ادلب سے وابستہ ایک مسلح گروپ نے سرکاری ٹائٹل ڈیڈ ہونے کے باوجود آل قق قبیلے کے ایک شیعہ خاندان کو زبردستی ان کے گھر سے نکال دیا۔

یہ خاندان جو اصل میں شام کے شیعہ قصبہ کفریا سے ہے، کو بے دخل کئے جانے کے علاوہ متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور وہ انتہائی غیر محفوظ حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے عرب نیوز کے حوالے سے بتایا کہ انسانی اور شہری حقوق کی اس صریح خلاف ورزی کے باوجود جولانی حکومت کی سیکورٹی فورسز نے اب تک اس خاندان کے تحفظ کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ واقعہ فرقہ وارانہ حملوں میں اضافے اور شام میں مذہبی اقلیتوں کی بے بسی کی علامت ہے جس سے عالمی برادری بدقسمتی سے لا تعلق رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال خطہ میں جبر اور فرقہ وارانہ دباؤ کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے اور ان اقلیتوں کی صدائے مظلومیت ابھی تک کوئی سننے والا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button