پاکستان

پاکستان: جولائی میں دہشتگرد حملوں میں معمولی اضافہ ہوا: تھنک ٹینک

پاکستان: جولائی میں دہشتگرد حملوں میں معمولی اضافہ ہوا: تھنک ٹینک

پاکستان میں جولائی کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

اسلام آباد میں واقع تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں ملک بھر میں دہشت گردی کے کل 78 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد کی اموات ہوئیں، جن میں 53 سیکیورٹی اہلکار اور 39 شہری شہید ہوئے جبکہ 6 شدت پسند بھی مارے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی ہوئے، جن میں 126 سیکیورٹی اہلکار اور 63 شہری شامل ہیں۔

تازہ رپورٹ میں جولائی میں ملک بھر میں 82 دہشت گردی کے حملوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن کے نتیجے میں 101 افراد کی اموات اور 150 زخمی ہوئے، پی سی ایس ایس کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں 47 شہری اور 36 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ 18 شدت پسند بھی مارے گئے، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 90 شہری، 52 سیکیورٹی اہلکار، 7 شدت پسند اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’سیکیورٹی فورسز نے اپنے آپریشنز کو تیز کیا، جس کے دوران 106 شدت پسند ہلاک اور 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، تاہم ان آپریشنز کے دوران 7 شہری بھی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button