پاکستان

پاکستان: لاہور- اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

پاکستان: لاہور- اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا، بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 29 مسافر زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 29 مسافر زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، اور گرین لائن اور ریل کاروں سمیت متعدد ریل گاڑیاں روک دی گئیں۔

دوسری جانب حادثے کے باعث راولپنڈی اور لاہور سے آنے جانے والی ٹرینوں کا روٹ عارضی طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کلیئر ہونے تک ٹرینیں براستہ وزیر آباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، شاہدرہ لاہور پہنچیں گی۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس سادھوکی سے روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button