خبریںمقدس مقامات اور روضے
کربلا اربعین کے لیے تیار؛ 11 ہزار سے زائد حسینی مواکب کا اندراج
زیارتِ اربعین کے موقع پر کربلا میں اب تک 11,070 حسینی مواکب کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں سے 127 مواکب عرب اور غیرملکی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
کربلا پولیس کے مطابق، یہ اندراجات دونوں مقدس روضوں، یعنی روضہ امام حسین (ع) اور روضہ حضرت عباس (ع)، سے وابستہ حسینی انجمنوں کے تعاون سے عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
یہ سارا عمل نہایت نظم و نسق اور منصوبہ بندی کے ساتھ جاری ہے تاکہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے بہترین میزبانی کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔