اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےمقدس مقامات اور روضے
کربلائے معلی میں ایام اربعین کے موقع پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا موبائل اسٹوڈیو کی خدمات جاری

اربعین حسینی کی آمد کے ساتھ ہی امام حسین علیہ السلام عالمی میڈیا نیٹ ورک نے کربلا میں اپنے موبائل اسٹوڈیو کی سرگرمیاں ٣٠ محرم الحرام سے شروع کر دی ہیں۔
یہ اسٹوڈیو حرم مطہر حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے باب القبله اسٹریٹ پر قائم کیا گیا ہے، جو ہر سال کی طرح اس بار بھی اربعین کی براہ راست کوریج کے ذریعے شعائر حسینی کے احیاء میں کردار ادا کرے گا۔
اس اسٹوڈیو کے اہم پروگراموں میں ماہرین کے ساتھ نشستیں، موضوعاتی پروگرام، شعرائے اہل بیت کے مشاعرے اور مختلف ثقافتی و میڈیا سرگرمیاں شامل ہوں گی۔یہ تمام پروگرام فارسی، عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبانوں میں نشر کیے جائیں گے۔