عراقی وزارت خارجہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ لبنانی زائرین کو اربعین حسینی میں شرکت کے لیے ویزا مفت دیا جائے گا۔
"الجزیرہ” کے مطابق یہ فیصلہ شیعہ زائرین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا عملی طریقہ کار جلد ہی بیروت میں عراقی سفارتخانہ جاری کرے گا۔
یہ اقدام بغداد کی اُن پالیسیوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی معنوی شرکت کو ممکن بنانا ہے۔