اسلامی دنیاخبریںدنیاعراقماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
چذابه اور شلمچہ بارڈر نے ریکارڈ قائم کیا؛ اربعین کے لیے الرٹ جاری
گزشتہ چار ماہ میں شلمچہ اور چذابه کی سرحدوں سے 20 لاکھ سے زائد زائرین گزر چکے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
خبر رساں ادارہ "اخبار شیعہ” کے مطابق صرف شلمچہ بارڈر سے تقریباً 9 لاکھ ایرانی اور 8 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی زائرین نے عبور کیا ہے۔
چذابه بارڈر پر بھی آمدورفت میں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زائرین کی خدمت کے لیے سرحدی علاقوں میں سایہ دار جگہیں، بیت الخلاء، پانی کا اسپرے سسٹم اور بجلی کی فراہمی جیسے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے۔