خبریںشیعہ مرجعیت

زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا معلی میں بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کا آغاز

زیارت اربعین حسینی کے موقع پر کربلا معلی میں بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا افتتاح ہوا۔

اس بعثہ کی خدمات کا آغاز پیر کی شام نماز باجماعت اور شیعہ مرجعیت کے بعض نمائندوں، آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ اداروں اور مراکز کے عہدے داروں، کربلا اور قم دفتر کے اراکین کے ساتھ ساتھ متعدد دینی، سماجی اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔

بعثہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ روضہ امام حسین علیہ السلام کے قبلہ اسٹریٹ پر واقع ہے، جہاں زائرین حسینی کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس بعثہ کی خدمات میں علمی شخصیات اور مراجع کرام کے نمائندوں کا استقبال، شرعی اور اعتقادی سوالات کے جوابات، دینی مشورے، سوال و جواب حلقوں کا اہتمام، نماز جماعت کا قیام، مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی کتب اور علمی آثار اور دیگر ثقافتی مصنوعات کی تقسیم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button