دنیا

روس 8.8 شدت کے زلزلے سے لرزاٹھا، عمارتوں کو شدید نقصان

روس 8.8 شدت کے زلزلے سے لرزاٹھا، عمارتوں کو شدید نقصان

روس 8.8 شدت کے زلزلے سے لرزاٹھا، جس سےکامچٹکا کے مختلف حصوں میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی لہریں ٹکراگئیں، اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ کامچٹکا میں شدید زلزلے کے بعد روس کے ساتھ ساتھ امریکا، جاپان، فلپائن اور متعدد دیگر ممالک میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئیں ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطاق زلزلے کی گہرائی انیس کلومیٹرتھی جبکہ مرکز پیٹروپاولووسک شہر کے مشرق میں تقریباً ایک سوچھتیس کلومیٹر دور تھا۔

ادھر روسی اکیڈمی آف سائنسز کی جیوفزیکل سروس کے مطابق کامچاٹکا جزیرہ نما کے قریب آنے والا زلزلہ انیس سوباون کے بعد سے سب سے شدید تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button