شیعہ مرجعیت

امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو سمجھنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ جنہوں نے لوگوں پر حجت تمام کرنے کے لئے گفتگو کی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو سمجھنے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ جنہوں نے لوگوں پر حجت تمام کرنے کے لئے گفتگو کی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 3 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے یزید کے خلاف امام حسین علیہ السلام کے قیام کے ہدف کے سلسلہ میں فرمایا: امام حسین علیہ السلام نے ایک خطبہ میں یزید کے خلاف قیام کے اپنے پورے مقصد کو بیان فرمایا ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: امام حسین علیہ السلام نے اس خطبہ میں فرمایا کہ اس قیام کا میرا مقصد یہ ہے کہ میں اپنے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور اپنے والد امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کروں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت اعلان بعثت کے بعد 23 برسوں تک کیسی تھی۔ ہمیں یہ بھی جائزہ لینا چاہیے کہ امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت ان کی ظاہری حکومت اور خلافت کے 5 برسوں میں کیسی تھی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: امام حسین علیہ السلام کو اس کی ہر تفصیل کا علم تھا کہ کیا ہونے والا ہے لیکن اس دن لوگوں کے سامنے حجت تمام کرنے کے لئے اپنا مقصد بیان فرمایا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button