مقدس مقامات اور روضے
کربلا میں سڑکوں کی صفائی؛ عظیم حسینی منصوبہ میں سینکڑوں رضاکار شریک
کربلا میں سڑکوں کی صفائی؛ عظیم حسینی منصوبہ میں سینکڑوں رضاکار شریک
عظیم حسینی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلہ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایام اربعین 1447 میں سینکڑوں نوجوان رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ کربلا میں روضہ مقدس کی جانب جانے والی سڑکوں کی صفائی کی۔
یہ خدمت دینی مرجعیت کی سفارشات اور کربلا میونسپلٹی کے تعاون سے کی جاتی ہے اور اس کا مقصد ان مقدس ایام میں لاکھوں حسینی زائرین کی موجودگی کے لئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔
عظیم حسینی منصوبہ ان سالانہ خدماتی منصوبوں میں سے ایک ہے جو دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ذریعہ زائرین کی خدمت کرنے والے وفود اور قافلوں کی مدد اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نافذ کیا جاتا ہے۔