زیارت اربعین کے لئے لاکھوں زائرین کربلا کی جانب رواں دواں
زیارت اربعین کے لئے لاکھوں زائرین کربلا کی جانب رواں دواں
ایام اربعین حسینی کے قریب آتے ہی عراق کے کونے کونے بالخصوص جنوبی علاقوں سے زائرین پیدل دنیا کے سب سے بڑے دینی اجتماع میں امام حسین علیہ السلام سے اپنی وفاداری کا اظہار کرنے کے لئے کربلا معلی کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
لاکھوں زائرین کی یہ مارچ لوگوں کے ایمان، خلوص اور یکجہتی کا مظہر ہے جو ہر سال دنیا کو حیران کر دیتی ہے۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
کربلا معلی کی جانب لاکھوں زائرین امام کی عظیم اور پرجوش پیدل مارچ جاری ہے۔
زائرین جنوبی عراق کے دور دراز مقامات سے اور صوبہ بصرہ کے علاقہ رأس البیشہ سے روضہ حسینی کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اربعین حسینی میں شرکت کریں۔
بصرہ او ذی قار کے درمیان کا راستہ زائرین کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھ رہا ہے۔
ایک پرجوش اور مومن ہجوم پیدل ولائی نعرے لگاتا اور خوشی کے آنسو بہاتا سید الشہداء علیہ السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگاروں کی رپورٹ کے مطابق زائرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور سڑکیں زائرین سے بھری ہوئی ہیں۔
یہ انسانی سیلاب سیکورٹی اور خدمات کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر تیاریوں کے ساتھ ہے۔
کربلا کی جانب جانے والے راستوں پر ہزاروں موکب حسینی لگائے گئے ہیں۔ جو زائرین کی خدمت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔
ان موکب نے زائرین حسینی کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کے لئے کھانا، پانی اور آرام کی جگہیں عطیہ کر کے مادی زندگی کو ترک کر دیا ہے۔
دوسری جانب کربلا معلی اور پڑوسی صوبے بھی مکمل آمادہ ہیں۔
اس اہم پروگرام کے استقبال کے لئے وسیع حفاظتی اور صحت کے اقدامات جاری ہیں۔
سیکورٹی فورسز، ہیلتھ ایجنسیاں اور میونسپیل سروسز روٹ کے ساتھ اور کربلا معلی کے اندر زائرین کی سلامتی، صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل ہم آہنگی میں کام کر رہی ہیں۔
اربعین ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا روحانی اجتماع، پورے عراق میں ایمان، اخلاص اور قربانی کا مظہر ہے۔