شیعہ مرجعیت

رحیم و روف پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ سے نا واقف دنیا۔

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تحقیق و اشاعت کی جانب سے کتاب "جهان ناآشنا با پیامبر رحمت و رأفت صلی الله علیه و آله” کی اشاعت

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے شعبہ تحقیق و اشاعت نے فارسی زبان میں ایک کتاب شائع کی ہے جس کا عنوان ہے "رحیم و روف پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ سے نا واقف دنیا۔”

یہ کتاب یوم شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ 28 صفر 1446 ہجری کو عزاداروں کے عظیم اجتماع میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بیانات پر مشتمل ہے۔ جن میں جدید شعائر کا جواز، شعائر کے بڑھنے کا دور، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی زندگی، واقعہ احد، اسلام میں کفایت شعاری، قتل پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ کا واقعہ، مقام عقبہ میں آپ کے قتل کی سازش، جاسوس کے ساتھ آپ کا برتاؤ، نوجوانوں کو نصیحت وغیرہ جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے۔

یہ گراں قدر کتاب اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو فروغ دینے اور دینی شعائر کے تحفظ کے مقصد سے شائع کی گئی ہے اور اسے علمی اور معرفتی ماخذ سے دلچسپی رکھنے والے خواہشمندوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button