شیعہ مرجعیت

بعض فقہاء کے مطابق نماز میں امام حسین علیہ السلام کے لئے گریہ خوف خدا میں گریہ کے مترادف ہے اور اس صورت میں نہ صرف نماز باطل نہیں ہوتی بلکہ نماز کا ثواب بھی بڑھ جاتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

بعض فقہاء کے مطابق نماز میں امام حسین علیہ السلام کے لئے گریہ خوف خدا میں گریہ کے مترادف ہے اور اس صورت میں نہ صرف نماز باطل نہیں ہوتی بلکہ نماز کا ثواب بھی بڑھ جاتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 2 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز میں گریہ کے سلسلہ میں فرمایا: روایات کی بنیاد پر نماز میں گریہ کرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: روایات میں خوف خدا میں گریہ مستثنی ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس سے نماز باطل نہیں ہوتی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر نماز کے دوران کوئی شخص امام حسین علیہ السلام کے مصائب یاد کر کے گریہ کرے تو یہ مسئلہ فقہاء کے درمیان محل اختلاف ہے اور کتاب عروۃ الوثقی میں اس کا بیان ہوا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بعض فقہاء کا نظریہ ہے کہ اگر کوئی نمازی امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر روئے تو نماز پڑھنے والے کو ثواب تو ملے گا لیکن اس کی نماز باطل ہے۔

معظم لہ نے بعض دیگر فقہاء کا نظریہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: البتہ بعض دیگر فقہاء کا نظریہ ہے کہ نماز کے دوران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے لئے گریہ و زاری کرنا خوف خدا میں گریہ کرنے کے مترادف ہے اور اس صورت میں نہ صرف نماز باطل نہیں ہوتی بلکہ نماز کا ثواب بڑھ جاتا ہے اور یہی میرا بھی نظریہ ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button