خبریںیورپ

جرمنی میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے، ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اسٹرٹگارٹ کے قریب پیش آیا، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم حادثے سے قبل متعلقہ علاقے میں علاقے میں طوفان آیا تھا، جائے حادثہ پر درخت بھی گرے ہوئے ہیں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button