آسٹریلیا

آسٹریلیا: 7؍ اکتوبر 2023ء سے اسلاموفوبک واقعات میں ڈرامائی اضافہ: رپورٹ

آسٹریلیا: 7؍ اکتوبر 2023ء سے اسلاموفوبک واقعات میں ڈرامائی اضافہ: رپورٹ

مقامی نشریاتی ادارے ایس بی ایس نیوز کی تازہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 7؍ اکتوبر 2023ءکو فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل پر سرحد پار حملوں کے بعد سے اسلاموفوبیا کے واقعات میں ’’نمایاں اضافہ‘‘ دیکھا گیا ہےجن کے بعد غزہ کی جنگ کا آغاز ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اسلاموفوبیا رجسٹر آسٹریلیا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نورا امتھ نے بتایا کہ متاثرین میں تقریباً 75؍فیصد خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر حملہ آور غیر مسلم مرد ہوتے ہیں۔ امتھ نے تسلیم کیا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی حالات آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کیلئے ایک محرک کا کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن صرف یہی وجہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سیاسی بیانیہ انتہائی اہم ہوتا ہے کہ آیا ہمارے پاس رپورٹ ہونے والے واقعات میں اضافہ ہوگا یا کمی۔ ہم ہزاروں ایسے واقعات کی بات کر رہے ہیں۔ بہت سی مسلمان خواتین جو حجاب پہنتی ہیں، ان کیلئے اسلاموفوبیا کا سامنا روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے، جیسے یہیں کا مسلمان ہونے کا مطلب یہی ہے۔ ‘‘مارچ میں آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2023ء سے نومبر 2024ء کے درمیان اسلاموفوبیا رجسٹر میں درج شکایات کی بنیاد پر حملوں، بدزبانی اور دھمکیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ موناش اور ڈیکن یونیورسٹیوں کے محققین نے 600؍ سے زائد ذاتی اور آن لائن واقعات کا تجزیہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان حملوں میں زیادہ تر متاثرہ افراد مسلمان خواتین تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button