شیعہ مرجعیت

کربلا میں پاکستان کی شیعہ برادری پر نئی کتاب کی رونمائی

کربلا میں پاکستان کی شیعہ برادری پر نئی کتاب کی رونمائی

مقدس شہر کربلا میں پاکستان کی شیعہ برادری پر لکھی گئی ایک نئی کتاب کی رونمائی کی گئی ہے۔ اس کتاب کا عنوان "The Shi’a in Pakistan” (پاکستان میں شیعہ) ہے، جسے عراقی مصنف اور محقق سعید رشید زمزم نے تحریر کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کے چار میدانی دوروں کی بنیاد پر یہ کتاب مرتب کی ہے۔

مصنف کے مطابق، یہ کتاب پاکستان میں شیعہ برادری کی مذہبی و سماجی روایات کا جائزہ لیتی ہے اور مختلف مکاتب فکر کے مذہبی و سماجی شخصیات کے انٹرویوز پر مبنی ہے، تاکہ ملک میں بقائے باہمی، شناخت اور چیلنجز کو واضح طور پر پیش کیا جا سکے۔

یہ کتاب سعید زمزم کے چاپ شدہ و غیرچاپی علمی کاموں میں 110ویں کتاب ہے۔ ان کی تحقیقی و فکری تصانیف مذہب، تاریخ اور سماج جیسے موضوعات پر مشتمل ہیں، جنہیں بیروت، قم، بغداد اور کربلا جیسے علمی مراکز میں شائع کیا جا چکا ہے۔

یہ نئی تصنیف شیعہ مطالعات کے شعبے میں ایک اہم اضافہ سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ زمینی حقائق اور میدانی تحقیق پر مبنی مواد فراہم کرتی ہے۔ ایسے وقت میں جب عرب دنیا سے باہر کی مسلم برادریوں کی مذہبی و سماجی صورت حال پر گہرے تحقیقی مطالعے کی ضرورت بڑھ رہی ہے، یہ کتاب ایک اہم علمی خلاء کو پر کرنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button