پاکستان

پاکستان میں بنام غیرت قتل کا سلسلہ جاری

پاکستان میں بنام غیرت قتل کا سلسلہ جاری

پاکستان میں جرگے کے ذریعہ بنام غیرت قتل کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور سرکاری محکموں خاص طور سے پولیس کی جرگے کے سامنے بیچارگی حیرت انگیز اور افسوسناک ہے۔

اسی سلسلہ میں مقامی میڈیا نے حالیہ سدرہ قتل کے حیرت انگیز انکشافات کئے۔

17 جولائی کو جرگے میں ہوئے فیصلے کے مطابق بنام غیرت سدرہ کے والد ،بھائی اور چچا سسر نے کمرے میں لے جاکر سدرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ قتل کے بعد گھر کے اندر ہی خواتین نے غسل دیا اور جنازہ پڑھایا گیا۔ قبر کھود کر سدرہ کو دفن کیا اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک عرصے سے پاکستان میں بنام غیرت جرگے کے فیصلے کے مطابق قتل کا سلسلہ جاری ہے اور اس فیصلے کے آگے حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button