صحت اور زندگی

امرود کے پتوں میں چھپا ہے بلڈ شوگر کنٹرول کا حیرت انگیز راز

امرود کے پتوں میں چھپا ہے بلڈ شوگر کنٹرول کا حیرت انگیز راز

محققین کا کہنا ہے کہ امرود کے پتے انسولین کی حساسیت بڑھا کر خون میں شوگر کی سطح کو قدرتی طریقے سے قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔قدرت کے انمول تحفے امرود کے پھل میں ذائقہ اور غذائیت کی بھرمار ہے، لیکن امرود کے پتے خون میں شوگر کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ پتّے ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے ایک مؤثر قدرتی حل ثابت ہو سکتے ہیں۔کم گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے کچا امرود ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے، تاہم پکا ہوا امرود زیادہ مقدار میں شوگر کی سطح بڑھا سکتا ہے۔

امرود کی چاٹ شکر اور مصالحے کم ہونے پر صحت مند انتخاب بن سکتی ہے، مگر زیادہ چینی یا نمک اس کے فوائد کو کم کر دیتے ہیں۔

امرود کے پتے انسولین کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں اور گلوکوز کے جذب کو روکتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کی سطح قدرتی طور پر قابو میں رہتی ہے۔

چائے یا عرق کے طور پر استعمال کرنے سے اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جسم کو سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتی ہیں۔

روزانہ غذا میں امرود کے پتوں کو شامل کرنا بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی بہترین حکمت عملی ہے، جب کہ کچا امرود اور چاٹ بھی اعتدال سے استعمال کریں تو صحت بخش ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button