چاند نظر نہیں آیا، ہند و پاک میں آج 30 محرم الحرام

15 اگست 2025 کو 20 صفر، شہدائے کربلا کا چہلم
29 محرم الحرام 1447 ہجری مطابق 25 جولائی 2025 بروز جمعہ ہندوستان اور پاکستان میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا آج 26 جولائی 2025 بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہے۔
ہندوستان میں شیعہ مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے اعلان کیا کہ ماہ صفر کے چاند کی تصدیق نہیں ہو سکی لہذا ہفتہ 26 جولائی 2025 کو ماہ محرم الحرام کی 30 تاریخ ہے۔ اتوار 27 جولائی 2025 کو یکم صفر المظفر 1447 ہجری ہے۔ 15 اگست 2025 کو شہدائے کربلا کا چہلم ہے۔
اسی طرح سنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی فرنگی محل نے بھی اعلان کیا کہ ماہ صفر کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی لہذا 27 جولائی کو یکم صفر ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے بھی اعلان کیا کہ چاند دکھائی نہیں دیا اس لئے 26 جولائی کو 30 محرم الحرام اور 27 جولائی کو یکم صفر المظفر ہے۔