مقدس مقامات اور روضے

زیارت اربعین کے دوران کربلا معلی میں روضہ ہائے مبارک کے اطراف میں عارضی پیدل چلنے والے پلوں کی تعمیر کا آغاز

زیارت اربعین کے دوران کربلا معلی میں روضہ ہائے مبارک کے اطراف میں عارضی پیدل چلنے والے پلوں کی تعمیر کا آغاز

جیسے جیسے کربلا معلی میں زیارت اربعین کے ایام قریب آ رہے ہیں، روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے اطراف میں عارضی پیدل چلنے والے پلوں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔

یہ اقدام بھیڑ کو کم کرنے اور لاکھوں زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

اربعین کے موقع پر کربلا معلی جو ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کی میزبانی کرتا ہے، ان دنوں میں روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے بڑے ہجوم کو منظم کرنے کے لئے خدمت اور زیارت کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کر رہا ہے۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے فیلڈ رپورٹر نے بتایا کہ روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے اطراف میں عارضی پیدل چلنے والے پلوں کی تعمیر اور تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔

یہ پل مصروف راستوں پر زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور دو مقدس روضوں کی جانب جانے والی سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

گذشتہ برسوں کے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ زیارت اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کی موجودگی خاص طور پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے قریب کے علاقے میں شدید بھیڑ اور ٹریفک میں خلل کا باعث بنتا ہے۔

لہذا آبادی کے انتظام اور ممکنہ حادثات کو روکنے کے لئے ایک موثر حل کے طور پر عارضی پلوں کی تنصیب کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ پل عارضی طور پر ایسے مقامات پر نصب کئے جائیں گے جہاں پیدل چلنے والوں کی ٹریفک کا سب سے زیادہ حجم سڑکوں سے ملتا ہے اور زیارت اربعین کے اختتام تک فعال رہیں گے۔

ان پلوں کا استعمال خاص طور اربعین تک زائرین کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان پلوں کی تنصیب جیسے عملی اقدامات کربلا معلی کے شہری انتظامیہ اور خدماتی اداروں کے پروگرامس کا حصہ ہیں تا کہ زائرین کے تجربے کو بڑھایا جا سکے اور اربعین کے پرجوش ایام میں اجتماعی حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔

غور طلب ہے کہ ان پلوں کی تعمیر کے ابتدائی تصاویر میڈیا میں شائع ہو چکی ہیں اور ان کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button